بالی ووڈ سٹار ایشوریا شوہرسے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

چنئی (پی این آئی)بھارت کی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دھنوش اور ایشوریا رجنی کانت نے طلاق کیلئے چنئی (مدراس) کی سول عدالت میں درخواست داخل کر دی ہے۔

دونوں کی شادی 18 برس قبل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ تامل فلموں کے اداکار و گلوکار ویکنکٹیش پرابھو کستھوری راجہ المعروف دھنوش اور انکی 42 سالہ اہلیہ گلوکارہ و فلم ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ میں اپنی علحیدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے دونوں علیحدہ رہتے ہیں۔ دونوں کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ یاد رہے کہ ایشوریا ساؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close