بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت کی گائے کا گوشت کھانے سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی امیدوار اور اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین کے دعوے شرمناک اور بے بنیاد ہیں۔گائے کے گوشت کی کھپت کا معاملہ بھارت میں انتہائی حساس ہے کیونکہ گائے کو ہندوؤں کے نزدیک مقدس مانا جاتا ہے۔گائے کا گوشت کھانے کا الزام اداکارہ کے لیے ممکنہ طور پر نقصان دہ ہے جو آنے والے الیکشن میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کی امیدوار کے طور پر سیاست میں اپنا باضابطہ کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close