بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف مداحوں پر برس پڑے

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف مداحوں پر برس پڑے۔۔۔بالی ووڈ کے اداکار جیکی شیروف مداحوں کی جانب سے سیلفیاں لینے کے دوران غصے میں آگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں اداکار جیکی شیروف کو گھومتے دیکھ کر مداح ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اور تصاویر بنانے میں مشغول ہوگئے۔اس موقع پر جیکی شیروف ٹراؤزر کے ساتھ سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تھے جبکہ سر پر انہوں نے کیپ بھی اوڑھ رکھا تھا اور ان کے ہاتھوں میں پودوں کے گملے بھی موجود ہیں۔۔۔

مداح نے ان کے ساتھ جب سیلفی لینے کی کوشش کی تو انہوں نے اس دوران مداح کے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا کہ ایسے ہاتھ کیوں رکھ رہے ہو اور پیچھے ہوجاؤ، اس دوران اداکار ہنستے ہوئے بھی دکھائی دیے اور انہوں نے دوسرے مداحوں کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا رویہ رکھا۔ایسے میں جب ایک اور مداح اداکار کے پاس تصویر لینے پہنچا تو اس دوران مداح نے جیکی شیروف کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’نیچے ہاتھ کیا ڈال رہا ہے، ایسے پکڑتے ہیں ہاتھ‘۔جیکی شیروف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close