انیل کپور اپنے بھائی سے ناراض ہوگئے، وجہ کیا بنی؟

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و فلمساز بونی کپور نے اپنے چھوٹے بھائی انیل کپور کو فلم ’نو اینٹری‘ کے سیکوئل میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انیل کے فلم نہ کرنے کے بارے میں ان کی پہلے کی گئی گفتگو جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جو انیل تک پہنچی، وہ ناراض ہے اور مجھ سے صحیح طور پر بات بھی نہیں کر رہا ہے، اس پر میں انیل سے بات کر کے وضاحت پیش کروں گا۔
بونی کپور نے کہا کہ مجھے اس وقت سخت صدمہ پہنچا اور حیرانی ہوئی جب پریس نے میرے ایک بے ضرر جملے کو جس میں، میں نے کہا کہ انیل مجھ سے سخت ناراض ہوگا جو کہ مذاق تھا اور ایسے معمولی معاملے کو ایک مسئلہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close