صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے پہلی ملاقات پر والدہ نشو بیگم کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ کی چند دن قبل اپنے حقیقی والد سے پہلی ملاقات کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں تاہم اب اداکارہ کی والدہ نشو بیگم کی اس ملاقات سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس ملاقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے احوال بیان کر رہی ہیں ۔

ادکارہ نشو بیگم کی سابقہ شوہر ربانی سے بیٹی صاحبہ کی پیدائش سے قبل ہی طلاق ہو گئی تھی اور خاندانی مسائل کے باعث اداکارہ صاحبہ نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا تھا تاہم اب یہ فاصلے دہائیوں بعد ختم ہوئے اور ان کی پہلی ملاقات ہوئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں ادکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم کہتی ہیں کہ صاحبہ کے شوہر ریمبو کراچی میں کسی شو کیلئے گئے ہوئے تھے تو انہیں وہاں ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ آپ اپنے سسر سے مل لیں ، جس پر ریمبو نے صاحبہ سے پوچھا کہ تم ملنا چاہتی ہو؟ صاحبہ نے جواب دیا کہ میری ماں نے مجھے پالا ، میری اچھی تربیت کی اور میری شادی کی ، میں اپنے گھر میں خوش ہوں اور مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close