راحت فتح علی خان کو معروف گلوکار نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(پی این آئی)راحت فتح علی خان کو معروف گلوکار نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔۔پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا کی جانب سے موسیقار و قوال راحت فتح علی خان پر سخت الفاظ میں تنقید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ساحر علی بگا اور راحت فتح علی خان دونوں ہی اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں سامعین کو متاثر کر چکے ہیں۔ان معروف گلوکاروں کی جانب سے گایا جانے والا ہر گانا خواہ وہ ڈرامے کا او ایس ٹی ہو یا ان کی اپنی البم سے، سپر ہٹ ضرور ہوتا ہے۔

یہ دونوں فنکار کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کے سلسلے میں جڑے ہوئے ہیں، ساحر علی بگا قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کر چکے ہیں۔اب ساحر علی بگا کی سوشل میڈیا پر کی گئی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان لیجنڈ گلوکاروں کے آپسی معاملات خراب ہو چکے ہیں۔گلوکار ساحر علی بگا کی جانب سے قوال راحت فتح علی خان کے خلاف کی گئی گزشتہ شام پوسٹ منٹوں میں وائرل ہو گئی جس پر صارفین حیران، پریشان اور تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close