بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔۔۔بھارتی تامل و مالیالم اداکار ٹی سی بالاجی المعروف ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر گزشتہ روز ڈینیئل بالاجی کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔تاہم طبی امداد کے باوجود تامل اداکار جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔رپورٹس کے مطابق ان کی آخری رسومات کے حوالے سے تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت ان کے مداحوں اور تامل فلم انڈسٹری کے لیے صدمے کا باعث ہے، اداکار کی موت کی خبر فوراً ہی سوشل میڈیاپر پھیل گئی جس کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور یونٹ پروڈکشن مینیجر شروع کیا لیکن جلد ہی انہوں نے رادیکا سرتھ کمار کے ڈرامہ سیریل ’چٹھی‘ میں ’ڈینیئل‘ کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔یہ ڈرامہ سیریل چٹھی ہی تھا جس نے ٹی سی بالاجی کو ڈینیئل بالاجی بنا دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close