معروف بھارتی اداکارکا سیاست میں آنے کا اعلان

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں گزشتہ کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والےاداکار گووندانے 14 سال سیاست سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر سیاست میں آنےکا فیصلہ کیا ہے۔

گووندا 14 سال پہلے کانگرس کی طرف سے ممبئی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑے تھے اور انہوں نے بی جے پی کے ایک لیڈر کو شکست دی تھی۔ اب گووندانے ممبئی اور مہاراشٹرا میں مقبول جماعت شِو سینا کا انتخاب کیا ہے۔ شِو سینا 19اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے مخالف انڈیا الائنس میں شامل ہے۔شو سینا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار گووندا کو لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ دے کر الیکشن کے میدان مین اتارنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ گووندا کو ممبئی نارتھ ویسٹ سے شیوسینا (یو بی ٹی) امول کیرتیکر کے خلاف شیوسینا کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close