پاکستان کی معروف اداکارہ کویو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی (پی این آئی) پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

عائزہ خان نے گولڈن ویزہ حاصل کرنے کی یاد گار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے دبئی میں جو نا قابل فراموش یا دیں تخلیق کی ہیں ، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں۔عائزہ خان نے کہا کہ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں کا وزٹ کریں تو یہاں کا ماحول بالکل اپنے گھر جیسا محسوس کرتا ہے۔اداکارہ نے اماراتی حکومت کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اس شہر کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close