بالی وڈ اداکارہ پیا دیس سدھار گئیں

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ پیا دیس سدھار گئیں۔۔۔بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو پیا دیس سدھار گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو نے گزشتہ ہفتے (23 مارچ کو) بھارتی ریاست ادے پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی مختصر تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے شروع ہوا جس میں ان کے قریبی اہل خانہ کے علاوہ ان کی شادی میں قریبی دوستوں، جن میں ہدایت کار انوراگ کشیپ، پروڈیوسر کنیکا ڈھلون، اداکار پاویل گلاٹی اور ابھیلاش تھپیال شامل ہیں،


نے شرکت کی۔اداکارہ کی شادی کی تصاویر فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم فلم تھپڑ میں ان کے ساتھی اداکار پاویل گلاٹی اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون نے اس تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ڈنکی‘ کی اداکارہ کی شادی دو بڑی مختلف ثقافتوں، سکھ مذہب اور عسائیت کے تحت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں جبکہ جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا نہیں پسند۔یہی وجہ ہے کہ ان کا رشتہ حتیٰ کے شادی بھی میڈیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close