بالی ووڈ اداکارہ کی خواہش 24 گھنٹوں میں پوری

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی اداکارہ کی خواہش 24 گھنٹوں میں پوری۔۔۔۔بالی ووڈ کی معروف شخصیت، انٹرنیٹ سنسیشن عرفی جاوید کی لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش 24 گھنٹوں کے اندر اندر پوری ہو گئی۔اپنے پہناوے کے سبب سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید کا گزشتہ روز دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس انٹرویو کے دوران عرفی جاوید کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ اُن کی خواہشات بدلتی رہتی ہیں، صحافی کے اصرار پر عرفی کا کہنا تھا کہ اُن کی ابھی کے لیے خواہش ہے کہ شاہ رخ خان سے ملاقات ہو جائے۔

اس انٹرویو کے دوران عرفی کو شاہ رخ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس انٹرویو کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے ہوں گے کہ عرفی کی بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رُخ خان سے ملاقات ہو گئی ہے جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی شیئر کی ہے۔عرفی نے اس تصویر کو کیپشن دیا ہے کہ ’میں اپنے پسندیدہ شخص سے ملی۔‘۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close