35لاکھ لوٹ کر بھاگ گیا، اداکارہ نوشین شاہ نے الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی) 35لاکھ لوٹ کر بھاگ گیا، اداکارہ نوشین شاہ نے الزام عائد کر دیا۔۔۔پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی اور ان کی اہلیہ پر 35لاکھ لوٹ کر بھاگ جانے کا الزام عائد کیا ہے۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیگر اداکاروں کے ہمراہ شریک ہوئیں جس دوران میزبان نادیہ خان نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آیا وہ کبھی کسی کے ہاتھوں بیوقوف بنی ہیں ؟اس پر نوشین شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انہیں بیوقوف بنا یاگیا ہے،

ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی اور ان کی اہلیہ جو کہ بظاہر میری دوست تھی حال ہی مجھ سے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے ۔اداکارہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ’ نبیل نے مجھ سے کہا کہ میں کرپٹو کاکام کرتا ہوں تو تم کیوں میرے ساتھ انویسٹ نہیں کرتیں، میں نے ان سے پوچھا مجھے کتنی انویسٹمنٹ کرنی ہوگی؟ اس پر انہوں نے مجھے بتایا کہ 20 لاکھ روپے، جس کے بعد میں نے انہیں اپنی سادگی میں بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 20 لاکھ روپے دے دیے، اس کے بعد انہوں نے مجھ سے فلم کی تیاری کیلئے 15 لاکھ روپے مانگے اور میں نے انہیں وہ بھی دے دیے جس کے بعد وہ دونوں میاں بیوی بھاگ گئے‘۔اداکارہ کی بات سن کر پروگرام میں شریک اداکار علی خان نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کاکاروبار اس وقت عروج پر ہے آپ ان سے جاکر اپنا منافع مانگیں جس پر نوشین شاہ نے بتایاکہ نبیل اور ان کی اہلیہ اب غائب ہوچکے ہیں، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی مجھ جیسے کئی لوگوں کو بیوقوف بناکر 6 کروڑ کا فراڈ کرکے بھاگے ہوئے ہیں، ان کے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج ہیں، آپ سب سے گزارش ہے جو بھی نبیل اور ان کی اہلیہ کو جانتے ہیں ان سے چوکنا رہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close