مشہور امریکی گلوکار رمضان المبارک میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا

لاس اینجلس(پی این آئی) امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے رمضان کے مبارک مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعہ کے روز لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close