ایان علی کی صدر آصف زرداری کو منفرد انداز میں مبارکباد

اسلام آباد (پی این آئی) خوبرو پاکستانی ماڈل ایان علی نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک پیش کر دی ہے۔۔۔۔۔ ویب سائٹ ایکس پر ایان علی نے ماضی میں جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو شان سے‘ میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا ہے۔۔۔۔ایان علی نے انٹرویو کلپ شیئر کرتے ہوئے دوسری بار پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے پی پی پی کے شریک چیئرمین کو ’گڈ مارننگ‘ کہہ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔مذکورہ پروگرام میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران میزبان آصف علی زرداری کا نام لیتے ہیں اور ماڈل کے ان کے بارے میں خیالات جاننا چاہتے ہیں۔۔۔

سوال کے جواب میں ایان علی نے انتہائی احترام سے صدر زرداری کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت کے سربراہ ہیں اور ہمارے صدر ہیں، ہم سب کو ان سے بے انتہا پیار ہے۔۔۔۔۔ اسی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی بات کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ایک بار پھر صدرِ مملکت بن گئے ہیں اور ہمیں ان سے بے حد پیار ہے۔۔۔۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مارننگ مسٹر صدرِ پاکستان، نئی شروعات کرنے پر گڈ لک، اور بالکل کیسے بھول سکتے ہیں، قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close