کراچی، انور مقصود کے اغواء کی خبریں

کراچی (پی این آئی) طنز و مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کی ہے ۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔۔۔۔تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے۔۔۔۔ انور مقصود نے ایسی خبروں کے حوالے سے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔۔۔۔

انور مقصود نے کہا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔ لوگ مجھے فون کر کے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close