بڑی پاکستانی اداکارہ نے شوبز سے ایک سال کا بریک لے لیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز انسٹری سے ایک سال کا بریک لینے کا اعلان کر دیا۔


زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کم از کم ایک سال تک تو میں شوبز انڈسٹری سے دور رہوں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ لیکن اس دوران میرا ایک پروجیکٹ جس کی شوٹنگ میں حاملہ ہونے سے قبل مکمل کروا چُکی ہوں تو اس دوران جب میں بریک پر ہوں گی تب بھی لوگوں کو اسکرین پر نظر آتی رہوں گی۔ اُنہوں نے شو میں ایوارڈ شوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ان شوز سے کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں ہے بلاوجہ ہی اتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close