سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق اہم انکشافات منظر عام پر آگئے

ممبئی (پی این آئی) انڈین اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن شویتا سنگھ کیرتنی نے نئے انکشافات کر دیئے۔

روزنامہ جنب کے مطابق شویتا سنگھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران بھائی کی موت سے متعلق مختلف سوالات بھی کھڑے کر دیئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے بھائی کی موت کے وقت اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے، ایسا کیوں ہوا اور اس کی کھوج نہیں لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی عادت تھی کہ وہ اپنا کمرہ لاک نہیں کرتا تھا مگر جس دن اس کی خودکشی کا واقعہ ہوا تو اس کا کمرہ لاک تھا، اس کی وجہ کیا تھی۔شویتا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب کوئی اپارٹمنٹ چھوڑتا ہے تو انتظامیہ کو چابیاں دینا ہوتی ہیں مگر جب سوشانت کے اپارٹمنٹ کی چابیاں واپس کی گئیں تو ان میں سوشانت کے کمرے کی چابی شامل نہیں تھی، ایسا کیوں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close