امبانی نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو برسوں بعد اسٹیج پر اکٹھا کر دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ اسٹیج پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکا نے وہ منظر دیکھا جس کو یکھنے کے لیے شاید مداحوں کی آنکھیں ترس گئی تھیں۔

جی ہاں ، بالی وڈ کے 3 خانز عامر خان، سلمان خان، اور شاہ رخ خان جو ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتے ہیں انہیں مکیش امبانی نے نہ صرف برسوں بعد اسٹیج پر اکھٹا کردیا بلکہ ان سے ڈانس پرفارمنس بھی کرادی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close