سجل علی کو گیت جیسا بننا مہنگا پڑ گیا

کراچی(پی این آئی)سجل علی کو گیت جیسا بننا مہنگا پڑ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اور ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے مشہور کردار گیت جیسا بننا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ خود کو اپنی فیورٹ قرار دے رہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں سجل علی شوبز انڈسٹری میں کوئی دوست نہ ہونے کا شکوہ بھی کر رہی ہیں۔اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر ’بی ایف ایف‘ ہیش ٹیگز استعمال نہیں کر سکتی، کیونکہ میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں۔۔۔۔۔۔

انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے کردار ’گیت‘ کا مشہور ڈائیلاگ کاپی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی فیورٹ ہوں‘۔سجل نے اس ویڈیو میں مزید کہا کہ میں اپنی بیسٹ فرینڈ خود ہوں، میں اپنی فیورٹ ہوں۔کرینہ کی کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی اپنا مواد بھی لیکر آیا کرو، ہمیشہ دوسروں کو ہی کاپی کرتی رہتی ہو۔ کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کو پسند بھی کیا لیکن بیشتر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب کسی کی فیورٹ نہیں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close