مجھے لگا کہ گانا گانے کے لیے بلا رہے ہیں لیکن جب وہاں گئی تو ۔۔۔

کراچی(پی این آئی) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا حیران کُن انکشاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلوکاری کی خواہش لیکر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے پہلے معاوضے سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔گزشتہ دنوں کنزہ ہاشمی نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت اور اپنے کیرئیر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔دوران شو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے لیے ایک ٹیلنٹ ایجنسی سے رابطہ کیا کہ جب کبھی کسی ڈرامے یا اشتہار کے او ایس ٹی یا جنگل کے لیے کسی گلوکارہ کی ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے کچھ عرصے کے بعد مجھے اس ٹیلنٹ ایجنسی سے کال آئی تو یہ ہی لگا کے گانا گانے کے لیے بلا رہے ہیں لیکن جب وہاں گئی تو معلوم ہوا کہ مجھے تو اداکاری کے لیے بلایا ہے یہ سُن کر میں نے منع کردیا لیکن ان کے اصرار پر آڈیشن ریکارڈ کروا دیا کہ مجھے تو اداکاری آتی ہی نہیں ہے وہ خود مجھے ریجیکٹ کر دیں گے۔کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ہدایت کار جس ڈرامے کی کاسٹنگ کر رہے تھے اس کے لیے انہیں مجھ جیسی ہی لڑکی کی تلاش تھی تو انہوں نےٹھان لی کہ لوگا تو اسی لڑکی کو لوں گا، مجھے 15 دنوں تک ایکٹنگ کورس کروایا گیا، سیکھایا گیا اس طرح پہلا ڈرامہ کیا۔شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے 5 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 16 سال تھی، اتنی سی عمر میں 5 لاکھ روپے کی پیشکش کافی پُرکشش تھی، پیشکش سن کر اندر ہی اندر حیران رہ گئی تھی لیکن بظاہر اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد پورے پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ مل بھی گیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close