ویب ڈیسک (پی این آئی) سلطان محمد فاتح (سلطان محمد الثانی) عالم اسلام کے وہ عظیم مجاہد اور سپہ سالار ہیںجنھوںنے 21 سال کی عمر میں قسطنطنیہ فتح کرکے بازنطینی سلطنت کا ہمیشہ کیلئےخاتمہ کردیا تھا،ترکیہ کے معروف ٹی وی سیریز چینل ٹی آر ٹی نےسلطان محمد فاتح کی زندگی پر مبنی ایک نئی سیریز کیا آغاز کیا ہے۔
ترکیہ ڈرامہ سیریز انڈسٹری نے اپنے تاریخی ہیروز ، کلچر، ثقافت اور روایات پر مبنی سیریز پیش کر دنیا کی تمام فلم انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ دیا ہےارطغرل غازی سے شروع ہونے والا پہلے ڈرامے کے بعد ترکیہ انڈسٹری نے اپنے ہیروز اور تاریخ اسلام کی ریاستوں پر مبنی سیریز کا آغاز کیا جس کے بعد دنیا میں ترکیہ ڈرامہ انڈسٹری کو پسند کیا جانے لگا۔ ترکیہ کے معروف ٹی وی سیریز چینل ٹی آر ٹی نےبازنطینی سلطنت کا خاتمہ کرنے والے سلطان محمد فاتح کی زندگی پر مبنی ایک نئی سیریز کیا آغاز کیا ہےسلطان محمد فاتح پر بنائی گئی سیریز تین سیزن پر مشتمل ہےپہلے سیزن کا آغاز 27 فروری 2024 سے شروع کیا گیا ہے پہلے سیزن کی پہلی قسط 27 فروری بروز منگل کو نشر کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں