ریحام خان کا واپسی کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)ریحام خان کا واپسی کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔ ٹی وی میزبان، صحافی اور فلم پروڈیوسر ریحام خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ‘چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ’ کے ٹائٹل کے تحت نئی فلم بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اس سے قبل فلم ‘جانان’ بنائی تھی جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں ہانیہ عامر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب ریحام خان نے 8 سال بعد ‘چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ’ کے عنوان سے دوسری فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھانے کی اجازت بھی دی جائے، اس طرح شائقین پاکستانی فلموں کی جانب بھی متوجہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close