ویب ڈیسک (پی این آئی) لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
سلمان خان کو 2022 میں لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور 2023 کے آخر میں ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا۔تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سکیورٹی خاص طورپر شامل ہے۔حال ہی میں سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب ممبئی پولیس اداکار کے اہلخانہ کو بھی مزید سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں