ورون دھون کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری اپنے مداحوں کی دی۔ورون دھون نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے نیک خواہشات اور پیار کی درخواست بھی کی۔اس خبر کے بعد ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ورون دھون اور بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close