عمران خان جیل سے باہر آتے ہیں تو انہیں ملنے پاکستان جائوں گی، بھارتی اداکارہ کا اعلان

ممبئی(پی این آئی)انڈیا کی ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا سلیبریٹی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان جیل سے باہر آتے ہیں تو وہ انہیں ملنے ضرور جائیں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔انٹرویو کے دوران جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا کہ اگر عمران خان جیل سے رہا ہوتے ہیں تو کیا وہ انہیں ملنے جائیں گی؟اس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’بالکل، میں ڈرامہ کوئن ہندوستان سے آؤں گی۔ ہم مبارک باد دینے ضرور آئیں گے پاکستان۔‘اس کے علاوہ راکھی ساونت نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی اگر ووٹ سے الیکشن جیتے گی تو میں ایک مرتبہ پھر سے عمرہ کرنے جاؤں گی۔‘صرف یہ ہی نہیں اداکارہ نے عمران خان کے لیے گانا ’ڈرامہ کوئن‘ بھی گایا۔اس کے علاوہ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ انتخابات لڑنے کے لیے پاکستان جا رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے گزشتہ برس یعنی 2023 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ بھی ادا کیا جبکہ اداکارہ نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے شادی بھی کی تھی جو کچھ ماہ بعد ذاتی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کے باعث ختم ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close