امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں کی مالیت کتنی ؟ ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ اور جیا بچن کے بین اثاثوں کے اعدادوشمار سامنے آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیتابھ اور جیا نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں، دونوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ دستاویزات کے مطابق امیتابھ اور ان کی اہلیہ کے مشترکہ اثاثوں کی قیمت 1578 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔دونوں اداکاراؤں نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروایا جس مین جیا بچن کے پاس 40.97 کروڑ کے زیورات اور 9.82 لاکھ کی کار موجود ہےامیتابھ اور جیا نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا کے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں