بھارتی اداکار اپنی ہی انڈسٹری پر برس پڑے، کھری کھری سنا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے متعلق پائے جانے والے خدشات کے اظہار کے ساتھ انڈسٹری میں تبدیلی کی ضرورت پر دیا اور پاکستانی ڈراموں کو بہترین قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر سشانت سنگھ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بھارتی میڈیا کے کونٹینٹ اور پھر میڈیا انڈسٹری میں ناانصافیوں کے خلاف بولنے والے افراد کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے بارے میں سوال اٹھاتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سشانت سنگھ نےکہاکہ ’ہمارا پڑوسی ملک جسے ہم ’enemy‘ enemy ‘کہتے ہیں اس کا کونٹینٹ دیکھیے، پھر اپنا کونٹینٹ دیکھیے ، کیوں ہم اس وقت ایسے ہوگئے ہیں، ہم آواز اٹھانے والوں کو ملزم بنادیتے ہیں، کیا ہم اس طرح یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف آواز نہ اٹھاؤ ہم خود کو بدلنا نہیں چاہتے، جو ہے وہ یہی ہے یا تو سہو یا پھر جاؤ اگر آواز اٹھاؤ گے تو کام چلا جائیگا‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ ’کیا ہمارے براڈکاسٹر اور پروڈیوسرز یہی پیغام دنیا کو دینا چاہتے ہیں؟ یہ جاگیردارانہ ذہنیت؟ یہ ہمارا سوال ہے، کیا ہم تبدیلی نہیں چاہتے؟ ورنہ کہیں کہ آپ ایسا نہیں کرتے، تبدیل نہیں کرنا چاہتے‘ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close