سابقہ اداکارہ سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

لاہور(پی این آئی)سابقہ اداکارہ سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔خیال رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے رہنما اور نور بخاری کے شوہر عون چوہدری نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 سے 1 لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرکے اُن سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا جو اِن کے شوہر کی جیت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’اپنا غصہ میری پوسٹ پر نہ اُتاریں، براہِ مہربانی گندی منفی سوچ کو لوگوں میں نہ پھیلائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُنہوں نے مثال دیتے ہوئے صارفین پر طنز کیا اور لکھا کہ ’کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جنہیں گھر میں سالن میں دوسری بوٹی نہیں پوچھتا، وہ معروف شخصیات کی پوسٹ پر جاکر اپنی زندگی کی بھڑاس نکالتے ہیں‘۔واضح رہے کہ 8 فروری یعنی عام انتخابات کے روز اداکارہ نے اپنے شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت شیئر کی تھی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اللہ کی مدد اور فتح عنقریب ہوگی‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوہر کی کامیابی کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نامناسب تبصروں کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے اپنی پوسٹ کا کمنٹس سیکشن بند کردیا اور انسٹااسٹوری میں ایسے کمنٹس کرنے والوں پر برس پڑیں۔واضح رہے کہ نور بخاری نے بھی سیاست میں انٹری دیتے ہوئے آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close