معروف گلوکارکی بالی ووڈ میں واپسی کھٹائی میں پڑ گئی

کراچی(پی این آئی)معروف گلوکارکی بالی ووڈ میں واپسی کھٹائی میں پڑ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہردلعزیز پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کی 7 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کھٹائی میں پڑ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونریمان سینا کے رہنما راج ٹھاکرے نے بالی ووڈ کے پروڈیوسرز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پروڈیوسر، فلم ساز پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں لینے کی غلطی نہ کرے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمیں اپنی بات دہرانی پڑ رہی ہے۔

راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے جو پروڈیوسرز پاکستانی آرٹسٹوں لانے اور ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستانی فنکاروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو عاطف اسلم کی حمایت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close