اکشے کمار نے اداکاری کے بعد ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے گانے ’شمبھو‘ کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ہندو مت کے گیت کو گانے کیلئے اکشے کمار کا ساتھ سدھیر یدھونشی اور وکرم منٹروز نے دیا ہے ۔’شمبھو‘ کو ہندو تہوار ’مہا شیواتری‘ سے ٹھیک ایک ماہ قبل ریلیز کیا گیا ہے تاکہ تہوار کے دوران لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close