معروف اداکار پر صحافی خاتون سے شادی کے فراڈ کا الزام

ممبئی(پی این آئی) نامور بھارتی اداکار درشن جاریوالہ نے خاتون صحافی کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے بعد سینٹا آرگنائزیشن سے استعفی دے دیا۔

کولکتہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اداکار پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک مندر میں ان سے شادی کی اور ان کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے مکر گئے۔میڈیا پروفیشنل کی ایک تنظیم نے اداکار کے خلاف کولکتہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ درشن جاریوالہ نے خاتون کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس بھی دائر کیا ہے۔درشن جاریوالہ 90 سے زائد ہندی اور گجراتی فلمی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ان کا شوبز کیریئر دو دہائیوں پر محیط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close