موت کی جھوٹی خبر ، بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر برس پڑیں

ممبئ (پی این آئی)موت کی جھوٹی خبر ، بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر برس پڑیں۔۔۔۔۔۔۔بھارتی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے پونم پانڈے کی جانب سے پھلائی گئی اپنی ہی موت کی جھوٹی خبر کے عمل کو توہین آمیز قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ پونم پانڈے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ پونم سروائیکل کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسیں۔ تاہم ایک روز بعد ہی پونم نے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں اس کی تردید کی اور کہا کہ وہ زندہ ہیں اور یہ سب انہوں نے سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کےلیے کیا۔

سوشل میڈیا پر موت کی جھوٹی خبر کی مہم پر جہاں پونم پانڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں پوجا بھٹ نے بھی انکی تعزیت کےلیے کی گئی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے پونم کے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوجا بھٹ نے تحریر کیا کہ ’’میں کبھی اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ نہیں کرتی لیکن مجھے پونم پانڈے کی موت پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے والے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑا۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں