لوگوں کی شادیاں کیوں نہیں ہورہی؟وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے نہیں ہو رہیں۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر خواتین کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین سمجھتی ہیں اس لیے وہ آنے والے ہر پرپوزل کو یہ سوچ کر مسترد کردیتی ہیں کہ ان کے پاس بہت آپشنز ہیں یہی وجہ ہے ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں یا ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close