راحت فتح علی خان نے عوام سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم کی پٹائی پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے خدا اور عوام سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے پانی کی بوتل کا پوچھتے رہے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاگرد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں۔تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین کا بھی کہنا تھاکہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے، اس پر راحت فتح علی خان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ راحت فتح علی خان میرےاستادہیں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close