بالی ووڈ کنگ خان کے مداح کتنے عرصے میں نئی فلم دیکھنا چاہتے ہیں؟

ویب ڈیسک (پی این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انکے مداح انہیں فلموں سے دور نہیں دیکھ سکتے، وہ چاہتے ہیں کہ 2 سے 4 ماہ میں نئی فلم آجائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے وائے آر ایف اسٹوڈیو میں مداحوں سے گفتگو میں شاہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران ملنے والی محبت کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مداح نہیں چاہتے کہ میری فلموں میں چار سال کا وقفہ ہو، وہ کہتے ہیں 2 سے 4 ماہ بہت ہوتے ہیں۔ایک فین نے سوشل میڈیا پر تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہ رخ خان بالی ووڈ میں 33 سال کے دوران ملنے والے پیار کا تذکرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 4 سال کے وقفے کے بعد جب وہ سینما پر واپسی کر رہے تھے تو کافی نروس تھے کیونکہ انکی اس سے پہلے کی فلمیں کامیاب نہیں تھیں۔شاہ رخ نے مزید کہا کہ اس دوران مجھے لگنے لگا تھا کہ میں اچھی فلمیں نہیں کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close