ویب ڈیسک (پی این آئی)برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے گلوکار راحت فتح علی خان سے قطع تعلق کرلیا۔
ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیادکنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں