بالی ووڈ اداکارکی زندگی کا نیا رخ مداحوں کے سامنے آگیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کے اداکار کی زندگی کا نیا رخ مداحوں کے سامنے آگیا۔۔۔۔بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار کارتک آریان کی زندگی کا نیا رخ مداحوں کے سامنے آگیا۔فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار نے کم وقت میں کامیڈی، رومانس، ڈرامہ، ایکشن اور تھرلر فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔کارتک آریان کی ڈیٹنگ کی خبریں تو میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، لیکن گلیمر سے ہٹ کر اُن کی نجی زندگی کی خبریں بہت ہی کم لوگوں کے سامنے آتی ہیں۔جیسے اداکار اپنے خاندان کے ساتھ یا قریبی رشتے داروں کا کیسے خیال رکھتے ہیں،

خاص طور پر اپنے عملے کی دیکھ بھال کی خبریں کم ہی سامنے آتی ہیں۔حال ہی میں کارتک آریان کے باڈی گارڈ سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تو وہ اپنے عملے میں شامل اس شخص کی مشکل وقت میں مدد کےلیے آگئے آئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں حادثے کا شکار ہونے والے باڈی گارڈ کےلیے اداکار کئی میل کا سفر کرکے اسپتال پہنچے اور اُسے ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارتک آریان روزانہ کی بنیاد پر اپنے باڈی گارڈ سے ملنے آتے اور اُس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار اپنے باڈی گارڈ کی اسپتال کی ضرورت کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے مدد کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی توجہ ہی کا نتیجہ ہے کہ مریض تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے، جسے جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔کارتک آریان کی نئی فلم چندو چیمپئن ہے، جسے کبیر خان ڈائریکٹر کررہے ہیں، جو 14 جون کو سنیما گھروں کی زنیت بنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close