کراچی(پی این آئی)گلوکار بلال سعید نے خاموشی توڑ دی۔۔۔۔۔پاکستانی گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں پر مائیک کھینچ کر مارنے پر خاموشی توڑ دی۔فوٹو ایڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا ہوا لیکن یہ پہلا موقع ہے جب میں نے ایسا رویہ اختیار کیا، انہوں نے اس غلطی پر معافی بھی مانگ لی۔انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹیج میرے لیے میری پوری دنیا ہے،
اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت میں ہمیشہ خود کو مکمل اور زندہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت اپنی بیماری، اپنی ٹینشن پریشانی سب بھول جاتا ہوں اور جب میں اپنے مداحوں کے لیے پرفارم کرتا ہوں تو اپنی ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں، کچھ بھی ہوجائے میرے اور میری نظر میں اسٹیج کے لیے جو عزت ہے اس کے درمیان کچھ نہیں آسکتا۔گلوکار نے حالیہ کانسرٹ کے دوران ہونے والے حادثے پر لکھا کہ مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے کانسرٹ کے دوران بد تمیزی کی ہو لیکن بالکل یہ پہلی بار ہے کہ میں نے اس غلط ردعمل دیا اور مجھے اسٹیج کو کبھی چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ گلوکار بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک مداحوں کی طرف کھینچ مارا تھا اور وہ غصے سے شو چھوڑ کر چلےگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں