ویب ڈیسک (پی این آئی) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ‘منت اور مراد’ میں پہنے گئے اداکارہ صبور علی کے شادی کے جوڑے والے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے منت اور مراد میں اپنی شادی پر اقرا عزیز نے صبور علی کے نکاح کے روز پہنے گئے جوڑے جیسے ڈیزائن کا سنہرا غرارہ زیب تن کیا جس کے بعد صبور کی جانب سے اس عمل پر تنقید کی گئی۔اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے لکھا ‘مجھے یہ دیکھ کر کیسا محسوس کرنا چاہیے؟ میرے لمحات، میری یادیں، میرے جذبات سب اس جوڑے سے منسلک تھے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا اور اس پہناوے میں، میں نے اپنے پورے دل سے محنت کی تھی جب کہ کسی سے متاثر ہوکر جوڑا پہننے اور اس کے خاص دن کی نقل کرنے میں واضح فرق ہوتا ہے’۔اب یاسر حسین کے شو ‘پِک اینڈ ڈراپ’ میں اقرا عزیز سے یاسر نے اس حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا ‘دراصل وہ ڈائریکٹر کی خواہش تھی اور صورتحال بھی ایسی تھی کہ منت کو اپنی مرحومہ والدہ کی شادی کا جوڑا پہننا تھا کیونکہ ڈرامے میں یہ منت کے بھائی کا مطالبہ تھا’۔
اقرا نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم نے اس قسم کا جوڑا بہت ڈھونڈا کیونکہ آج کل ڈیزائنر جو جوڑے بنارہے ہیں وہ کافی ماڈرن طرز کے ہیں، اداکارائیں ڈیزائنرز سے کپڑے لیتی ہیں اور اپنے پراجیکٹس میں استعمال کرتی ہیں جو کہ عام بات ہے، بہت ڈھونڈنے کے بعد جب ہمیں کچھ نہیں ملا تب میرے ڈائریکٹر نے صبور کی تصاویر مجھ سے شیئر کیں’۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں