بالی وڈ اداکار ہسپتال میں داخل

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکار ہسپتال میں داخل۔بالی وڈ اداکار سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئے اسپتال میں داخل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close