اداکارہ ثنا جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟ دلچسپ معلومات

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کےپاکستان اور بھارت میں چرچے ہورہے ہیں۔

اب شعیب ملک کی نئی دلہن ثناء جاوید اور سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں ہیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے 11 سال جھوٹی ہیں، اداکارہ 25 مارچ 1993 کوپیدا ہوئیں اور ان کی عمر 30 سال ہے جبکہ شعیب ملک کی عمر 41 سال ہے وہ یکم فروری 1982 کو پیدا ہوئے ۔ خیال رہے کہ ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close