معروف ایوارڈ یافتہ اداکارشدید علیل ہوکر بستر تک محدود ہوگئے

کراچی(پی این آئی) معروف ایوارڈ یافتہ اداکارشدید علیل ہوکر بستر تک محدود ہوگئے ۔۔۔۔۔معروف ایوارڈ یافتہ اداکار طلعت حسین شدید علیل ہوکر بستر تک محدود ہوگئے ہیں،طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے، انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی،طلعت حسین نے 1970 سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کم عمری میں ہی شروع کردیا تھالیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی،لندن سے تعلیم حاصل کرنیوالے طلعت حسین نے پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا،

انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا،طلعت حسین طویل العمری سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث کچھ سال سے اسکرین سے دور ہیں اور اب وہ انتہائی علیل ہوکر بستر اور ویل چیئر تک محدود ہوگئے،ذرائع کے مطابق طلعت حسین کی شریک حیات رخشندہ طلعت نے بتایا کہ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے انکے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کیلئے انہیں متعدد بار ہسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close