سابق کرکٹر کی ثناء جاوید سے شادی پر ٹک ٹاکر کی کڑی تنقید

کراچی(پی این آئی)سابق کرکٹر کی ثناء جاوید سے شادی پر ٹک ٹاکر کی کڑی تنقید۔۔۔۔۔۔کرکٹ آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی خبر پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر کئی پیغامات میں انہوں نے شعیب ملک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سب سے زیادہ شعیب ملک نے مایوس کیا ہے۔معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس پر مشہور بھارتی فلم ’پی کے‘ کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیشگوئی کردی تھی لیکن ثانیہ مرزا نہیں مانی،

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوگئی۔حریم شاہ نے مزید لکھا کہ میں تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا، رجیم چینج کے بعد نوجوانوں کو اگر کسی نے مایوس کیا ہے تو وہ شعیب ملک ہے۔حریف شاہ نے ایک پیغام کے ساتھ رمضان کے ٹی وی شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہورہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close