معروف بھارتی اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

نئی دہلی(پی این آئی)معروف بھارتی اداکارہ کی ڈیپ فیکویڈیو بنانے والے شخص گرفتار ۔۔۔۔۔ معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 2 ماہ کی کوششوں کے بعد اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ملزم بھارتی ریاست آندھرا پردیش کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close