کس سیاسی جماعت کیلئے نغمہ گائیں کے؟راحت فتح علی خان نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)کس سیاسی جماعت کیلئے نغمہ گائیں کے؟راحت فتح علی خان نے بتا دیا۔۔۔۔۔۔۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی جماعت کیلئے گانا گاسکتے ہیں۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فروری میں ورلڈ ٹور پر جارہا ہوں، یہ ورلڈ ٹور جنوبی افریقا سے شروع ہوگا جس میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت 20 ملکوں کا دورہ کروں گا،

فلاحی کام کرنے جا رہا ہوں جو پہلے سے بنی فلاحی تنظیمیں ہیں ان کو فنڈز دیا کریں گے ان کی مدد کریں گے۔سیاست میں آنے کے سوال پر گلوکار نے کہا کہ نہیں میں اس قابل نہیں ہوں کہ سیاست میں شرکت کروں۔2024 میں کس سیاسی جماعت کیلئے نغمہ گائیں گے؟ اس سوال پر راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرا ہر جماعت کیلئے نغمہ ہوتا ہے، میں ایک ٹیپ ریکارڈر کی طرح ہوں، جس نے اپنی کیسٹ لگانی ہے لگا لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close