ویب ڈیسک (پی این آئی) معروف ہالی ووڈ اداکار اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوارزنیگر کو جرمنی میں ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم ادائیگی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمینیٹر اور کمانڈو جیسی سپر ہٹ فلموں کے اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر کو میونخ ایئر پورٹ پر روک کر ان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک قیمتی سوئس گھڑی برآمد ہوئی جس کی قیمت تقریباً 26 ہزار یورو بتائی جا رہی ہے، آرنلڈ نے جرمنی پہنچنے سے پہلے اپنے اثاثوں میں قیمتی گھڑی ظاہر نہیں کی تھی۔میونخ میں کسٹمز آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ آرنلڈ نے یورپی یونین آنے سے قبل ایک ایسی پروڈکٹ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی، جسے یورپی یونین کے باہر سے امپورٹ کیا گیا اور جو رجسٹرڈ نہیں، اس قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، ٹیکس چھپانے پر آرنلڈ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں