پاکستان کو چھوڑ کر کبھی چائنہ پر بھی بمباری کرو۔۔کے آر کے نے بالی ووڈ کو کھری کھری سنادی

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارتی فلموں پر تبصرہ کرنے والے کمال راشد خان المعروف کے آر کے بھی بالی وڈ فلم فائٹر کا ٹریلر دیکھ کر بھڑک اٹھے اور بھارتیوں کو کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا پر کے آر کے کا ایک ویڈیو بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں فلم فائٹر کے ٹریلر پر شدید تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو بیان میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ’میری سمجھ میں نہیں آتا ہر فلم میں پاکستان پر ہی بمباری کیوں ہوتی ہے کبھی چائنہ پر کیوں نہیں ہوئی، چائنہ سے بھی ہمارا اتنا ہی جھگڑا ہے جتنا پاکستان سے ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا ہر فلم میں پاکستان پر ہی کیوں بمباری کی جاتی ہے چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے، فلم فائٹر میں دکھایا گیا کہ ہمارے آفیسرز پی او کے میں اتر جاتے ہیں اور پھر وہاں لڑائی شروع ہوجاتی ہے اور پھر انڈین آفیسرز پاکستان کو تباہ کردیتے ہیں‘ ۔

بھارتی اداکار اور ناقد کے مطابق ’جب ہرفلم میں 2 تین آفیسرز جاکر پاکستان کو ختم کرکے آجاتے ہیں تو میرا سوال ہے کہ بھارت کو پھر لاکھوں کی فوج رکھنے کی کیا ضرورت ہے، ہندوستان اتنے ہتھیار کیوں خریدتا ہے؟ ہر 6 ماہ بعد ریتھک اور فلم کے آفیسرز کو پاکستان بھیج کر برباد کردیا کرو، ایک بات مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آتی جب ہر فلم میں ہر کچھ عرصے بعد آپ پاکستان کو برباد کرچکے ہو تو پھر ہر کچھ عرصے بعد پاکستان کیسے واپس آجاتا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں