ریما خان نے بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟خود ہی بتا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ میں نہ جانے کی وجہ بتا دی۔

لالی ووڈ اداکارہ ریما خان نے اپنی فلم ’’ بلندی ‘‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جو ایک بلاک بسٹر فلم تھی اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ ملک کی ایک بڑی سٹار بن گئیں۔ریما خان نے 200 فلموں میں اداکاری کی جبکہ کچھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی، وہ ایک کامیاب میزبان بھی ہیں اور کئی ٹیلی ویژن شوز اور ٹرانسمیشنز کی میزبانی کر چکی ہیں۔ریما نے پاکستان میں اپنا کیریئر بنایا اور کبھی بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں نہیں گئیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے آفرز کے باوجود بالی ووڈ میں نہ جانے کی وجہ بیان کی۔ریما کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سوچتی ہیں کہ ان کی اپنی انڈسٹری چھوٹی ہے لیکن یہاں عزت دی جاتی ہے اس لیے وہ کبھی ہندوستان نہیں گئیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے لوگ بھی پاکستانی فنکاروں کی عزت کرتے ہیں لیکن بہت سے ایسے گروپ ہیں جو پاکستانیوں کو بالی ووڈ میں کام کرتے نہیں دیکھنا چاہتے اور وہاں ان گروپوں کا اثر و رسوخ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close