سندھی، اردو ڈراموں کے معروف اداکار انتقال کر گئے

ویب ڈیسک (پی این آئی) سندھی، اردو ڈراموں کے سینیئر اداکار میر محمد لاکھو انتقال کرگئے۔

اداکار کے بیٹے اکبر کے مطابق میر محمد لاکھو کو دل اور پھیپڑوں کا عارضہ لاحق تھا، ان کی عمر 70 برس تھی۔اکبر لاکھو نے بتایا کہ والد کی دو روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال صبح 4بجے ہوا جس کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی تدفین ہوئی۔واضح رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو ،بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close