نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی اداکارہ ریا کا کہنا ہے کہ ان کا جیل میں گزارا گیا وقت مشکل ترین تھا جس کا وہ تذکرہ بھی نہیں کرنا چاہتیں چونکہ ان کی گرفتاری کووڈ 19 کے دنوں میں ہوئی تھی اس لیے 14 دن تک بالکل تنہا ایک کمرے میں تھیں۔۔۔۔۔
بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے بتایا جو کھانے کے لیے دیا جاتا تھا وہ کھانا پڑتا تھا، مجھ سے پوچھا جاتا کہ بھوک لگی ہے تو کھانا کھاؤ، کھانے میں سوکھی روٹی اور پانی میں بھیگی شملہ مرچیں ہوتی تھیں ۔۔۔۔۔
ریا نے انٹرویو کہا کہ میں اپنی ساتھی قیدیوں کو دیکھتی تو میرے اندر احساس شکر پیدا ہوتا کیونکہ میں انہیں دیکھتی تھی کہ ان کے پاس کوئی فیملی سپورٹ نہیں، ان کے پاس ضمانت کے لیے 5 یا 10 ہزار روپے تک نہیں ہوتے تھے، میں سوچتی کہ میرے پاس کم سے کم فیملی اور دوست تو ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں